دسمبر کے دنوں کا واقعہ تھا/rafiq sandeelvi
دسمبر کے دنوں کا واقعہ تھا
میں البم دیکھ کر رونے لگا تھا
گھنے پتوں میں جگنو سو گئے تھے
خمار آنکھوں میں گہری نیند کا تھا
چھما چھم دوسری بارش ہوئی تھی
میں تنہا بالکونی میں کھڑا تھا
گلے ہم مل رہے تھے کہ اچانک
دمامہ کوچ کا بجنے لگا تھا
گلوں کی خوشبوئیں باسی ہوئی تھیں
پھلوں کا ذائقہ پھیکا ہوا تھا
رفیق سندیلوی