بتا جو ابر آئے تھے وہ ابر کیسے چھٹ گئے

IN Khan's picture

بتا جو ابر آئے تھے وہ ابر کیسے چھٹ گئے
بتا کہ خشک کھیتیوں کے ہونٹ کیسے پھٹ گئے

بتا کہ درمیاں جگہ بنی تو کس طرح
کہا کہ وہ سمٹ گیا ذرا سا ھم سمٹ گئے

بتا دلوں کے فاصلے طویل کس طرح ہوئے
کہا کہ وہ ھٹ گیا ذرا سا ھم بھی ھٹ گئے

بتا کنار آب کا کوئی عجیب واقعہ
کہا کہ ثقل آب سے جو عکس تھے الٹ گئے

بتاؤ یہ معاشرہ کوئی ملاپ دیکھ لے
کہا اسی خیال سے عدیم ھم پلٹ گئے

No votes yet