کہو تو کس لیے عدیم اضطراب اور ھے

IN Khan's picture

کہو تو کس لیے عدیم اضطراب اور ھے
کہا کہ اس کی بات کا ابھی جواب اور ھے

کہا کہ شام دیکھ لی، کہا سحر بھی دیکھ لے
اک آفتاب چھپ گیا، اک آفتاب اور ھے

سنو وہ کل کی رات تھی، وہ رات آج کٹ گئی
وہ ماہتاب اور تھا، یہ ماہتاب اور ھے

کہا سوال ھے وہی، دل و دماغ مختلف
ترا جواب اور ھے، مرا جواب اور ھے

کہو ابھی سے کس طرح عدیم آنکھ کھول دوں
ابھی تو رات اور ھے، ابھی تو خواب اور ھے

No votes yet