کہو کہ سب سے بڑی خوشی کون سی ملی ھے

IN Khan's picture

کہو کہ سب سے بڑی خوشی کون سی ملی ھے
کہا یہ کم تو نہیں ھے جو زندگی ملی ھے

بتاؤ آنکھوں کو اشک کیوں دیدئیے گئے ہیں
کہا کہ ھونٹوں کو دیکھ جن کو ھنسی ملی ھے

بتاؤ وہ چاندنی جو دن میں چمک رہی ھو
کہا کہ ھر مہ جبیں کو وہ چاندنی ملی ھے

بتاؤ کیوں کمتروں سے اتنی محبتیں ہیں
کہا انہیں کمتروں سے تو برتری ملی ھے

سنو کہ چودہ برس کا بن باس میں نے کاٹا
مجھے تو سیتا کی شکل یہ شاعری ملی ھے

سنا غزل نے عدیم تازہ کیا ھے تجھ کو
کہا کہ مجھ سے غزل کو بھی تازگی ملی ھے

Your rating: None Average: 4.3 (4 votes)