Verses
رحمت ہی رب نے بناۓ محمد
بھلائ سے رب نے سجاۓ محمد
رحمت ہی رب نے بناۓ محمد
قدرت اپنی جو عیاں کرنی ہوئ
امت کو پھر رب نے دکھاۓ محمد
اس مثل نہ ہوئ ہوگی ولادت کسی کی
اللہ کیا خوب دنیا میں آۓ محمد
خدا،انبیا،فرشتے پھر عاصی امت
ہر اک کے دل کو ہیں بھاۓ محمد
شان کسی کی اس سے بڑھ کر کیا ہو
خدا خود بھی کرتا ہے ثناۓ محمد
زمانے بھر کے عیبی بھی مھذب ہوۓ
یہ کس نہج پر ان کو لاۓ محمد
شیطاں يوں تو نھیں بھاگتا تھا ان سے
کہ عمر ہی تو ہیں فقط دعاۓ محمد
عثماں جی نصیب اپنا بھی ہو کبھی جوبن پر
کہ خدا تم کو بھی دکھاۓ محمد
Topics