Verses

نین جھیلوں میں اترنا سیکھو
ڈوب جاؤ تو ابھرنا سیکھو

زندگی پھول کی بتلاتی ہے
زندہ رہنا ہے تو مرنا سیکھو

جان ہی لو گے زباں آنکھوں کی
پہلے تم پیار تو کرنا سیکھو

یہی پہچان ہے دھرتی اپنی
دم کبھی اس کا بھی بھرنا سیکھو

Theme by Danetsoft and Danang Probo Sayekti inspired by Maksimer